ایران کی قرآنی خبر رساں ایجنسی (ایکنا)-ادارہ برائے ثقافت و اسلامی تعلقات کی خبر کے مطابق، یوم ولادت بی بی زہرا{س} پرمحفل ولادت اور سیمینار،رایزنی اسلامی جمہوریہ ایران پیرس اورخواتین انجمن برائے شیعیان پیرس، کے تعاون سے روز زن،مقام زہرا{س} اور عورت کے کردارپر رایزنی سنٹر میں منعقد ہوا۔
اس پروگرام میں ایرانی طلباء وطالبات کے علاوہ چند تازہ مسلمان خواتین بھی شریک تھیں جنھوں نے سیرت زهرا (س) پر تقریر کی اور اسلام لانے کے واقعے کو بیان کیا۔ ان خواتین نے مسلمان عورتوں کو مغربی معاشرے میں خاندان کی محور قرار دیتے ہوئے انکے کردار کو سراہا اور زهرا (س) کی سیرت کو بہترین نمونہ قرار دیا۔
قابل ذکر ہے کہ اس پروگرام میں زهرا (س) کی شخصیت پر آیت اللہ ناصر مکارم کی کتاب جو فرنچ زبان میں ترجمہ شدہ ہے ۲۰۰ کی تعداد میں پروگرام کے شرکاء میں تقسیم ہوئی ۔